May 30, 2021 05:54 pm
views : 236
Location : Different Places
Islamabad- Indian strain of coronavirus confirmed in Pakistan
بھارت کا خطرناک کورونا وائرس پاکستان میں بھی پہنچ گیا
خلیجی ملک سے آنے والے پاکستانی شخص میں ایک شخص میں بھارتی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
بھارت کا خطرناک کورونا وائرس پاکستان میں بھی پہنچ گیا ہے، اس حوالے سے وزارت صحت نے بتایا ہے کہ متاثرہ شخص حال ہی میں خلیجی ملک سے پاکستان پہنچا تھا، اور پاکستانی ایئرپورٹ پر اس کی اسکریننگ کی گئی تو انکشاف ہوا کہ مسافر بھارتی کورونا وائرس کا شکار ہے۔
وزارت صحت کے مطابق متاثرہ شخص 8 مئی کو پاکستان پہنچا تھا اور کا تعلق آزادکشمیر سے ہے، اس میں بھارتی کورونا وائس کی نشاندہی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے ذریعہ ہوئی تو اسے سرکاری قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا، جہاں اس شخص کے اضافی ٹیسٹ کئے گئے تو ان میں بھی بھارتی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
وزارت صحت نے بتایا ہے کہ متاثرہ شخص میں وائرس کی معمولی علامات پائی گئی تھیں، اور اس کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے، اور اس کے گھر والوں میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، جب کہ متاثرہ شخص کے ساتھ آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔