May 31, 2021 01:23 pm
views : 231
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 43 deaths from COVID-19, lowest in 8 weeks
کراچی، کورونا وائرس نے مزید تینتالیس جانیں لے لیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار ایک سو سترہ نئے مریضوں کا اضافہ ہوگیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار ایک سو سترہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 39 ہزار 686، سندھ میں 3 لاکھ 17 ہزار 665، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 32 ہزار 549، بلوچستان میں 25 ہزار 148، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 578، اسلام آباد میں 81 ہزار 195 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 232 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 32 لاکھ 21 ہزار 581 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 223 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 41 ہزار 241 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 947 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 43 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 779 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 999، سندھ میں 5 ہزار 20، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 73، اسلام آباد میں 760، بلوچستان میں 277، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 543 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔