May 31, 2021 01:26 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Islamabad- we constrcting 10 dams for eco-friendly power generation, says PM
اسلام آباد، ماحول دوست بجلی کی پیداوار کیلئے دس ڈیم بنا رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں دو ہزار اٹھارہ سے اب تک ایک ارب درخت لگائے ہیں، دوہزار تئیس تک دس ارب درخت ملک میں لگائیں گے
پہلے گرین یورو انڈس بانڈ کے اجرا کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سامنے رکھ کر منصوبہ بندی کریں گے تو ملک ترقی نہیں کرے گا، بھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں پر پیش رفت خوش آئند ہے۔جو چیزیں پچاس سال پہلے کرنا تھیں، اب کر رہے ہیں، پچھلے کئی برسوں میں ملک کیلئے کچھ نہیں کیا گیا، سب سے بڑی کمزوری عملدرآمد کی ہے۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ منصوبوں پر عمل درآمد بہت سست روی کا شکار ہوتا ہے، ہم منصوبے شروع کر دیتے ہیں، عمل درآمد سست ہوتا ہے، مستقبل کیلئے آپ کو لمبی پلاننگ کرنا پڑتی ہے، ہمارے شہر آلودہ ہوچکے ہیں، لاہور زندہ مثال ہے، ماحول دوست بجلی کی پیداوار کیلئے 10 ڈیم بنا رہے ہیں، 2018 سے اب تک ایک ارب درخت لگائے ہیں، 2023 تک 10 ارب درخت ملک میں لگائیں گے۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب ہم بڑے ہو رہے تھے ملک تیزی سےترقی کر رہا تھا، بھارت میں کھیل کر واپس آکر لگتا تھا کسی غریب ملک سے امیر میں آگیا، بھارت بھی ہم سے آگے نکل گیا، پچھلے تیس سال میں بنگلا دیش بھی ہم سے آگے نکل گیا۔