May 31, 2021 03:57 pm
views : 233
Location : Domestic Place
Lahore- PTI govt unaware of economy, nation's problems: Shehbaz Sharif
لاہور، حکمرانوں کے روز کرپشن اسکینڈلز آئیں گے تو عوام کی روٹی روزانہ مہنگی ہی ہوگی، شہباز شریف کہتے ہیں عوام بھوکے اور بیروزگار، حکمران سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہے ہیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، آج ملک کو اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بحران کا سامنا ہے، حکمرانوں کو معیشت اور عوام کی تکالیف کا کوئی علم ہے، عوام بھوکے اور بیروزگار ہیں، حکمران سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہے ہیں۔
قائد حزب اختلاف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ حکمرانوں کے روز کرپشن سکینڈلز آئیں گے تو عوام کی روٹی روزانہ مہنگی ہی ہوگی۔
شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت میں 57 روپے فی کلو اضافہ ہوا، یہ 73 فیصد اضافہ ہے، 85 فیصد اضافے کے ساتھ چینی کی قیمت 120 اور 130 تک گئی، دودھ کی قیمت میں 31 فیصد اضافہ، فی لٹر 108 روپے سے زائد فروخت ہو رہا ہے، عوام کی بنیادی ضرورت کی یہ اشیاء انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں۔