May 31, 2021 04:00 pm
views : 204
Location : Domestic Place
Islamabad- NCOC desides to start scheduling vaccination of Registered 18 plus from 3 june, Asad Umer
اسلام آباد، اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن تین جون سے کرنے کا اعلان کردیا، اسد عمر کہتے ہیں اہل عمر کے افراد جلد از جلد رجسٹریشن کروالیں
وفاقی حکومت کی جانب سے تین جون سے اٹھارہ برس سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے کہا گیا ہے کہ اہل عمر کے افراد جلد از جلد اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروائیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ این سی او سی نے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن 3 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، لہٰذا ویکسین کے اہل عمر کے افراد اپنے آپ کو جلد از جلد رجسٹرڈ کروائیں۔
ایک اور ٹوئٹ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ بھارت میں کوروناسےہلاک ہونے والوں کی تعداد 236 فی ملین آبادی ہے، پاکستان میں یہ شرح 92 فی ملین ہے، اگر وہاں کی اموات کی شرح آبادی کےتناسب سےوہ ہوجوپاکستان کی ہے، تو بھارت میں 2 لاکھ اموات کم ہوتیں، اللہ کاشکراداکریں،حفاظتی تدابیرپرعمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔