Jun 01, 2021 02:14 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,771 coronavirus cases, 71 deaths in 24 hours
اسلام آباد، عالمی وباء کورونا وائرس نے مزید اکہتر زندگیوں کے چراغ گل کردیئے، مرنے والوں کی مجموعی تعداد بیس ہزار آٹھ سو پچاس تک پہنچ گئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید اکہتر افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 850 تک پہنچ گئی۔ مثبت کیسز کی شرح 3اعشاریہ سات ایک فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق ایک ہزار 771 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے۔ ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 22 ہزار 824 تک پہنچ گئی۔
ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 57ہزار 336ہے جبکہ 8 لاکھ 44 ہزار 638 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 40 ہزار 110، سندھ میں 3لاکھ 18ہزار 579، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 32 ہزار 822، اسلام آباد میں 81ہزار 257، بلوچستان میں 25ہزار 218،آزاد کشمیر میں 19ہزار 250 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 588 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔