Jun 01, 2021 02:18 pm
views : 228
Location : Domestic Place
Islamabad- US troops will leave Afghanistan by July 4, says FM
اسلام آباد، امریکی فوج 4 جولائی تک افغانستان سے نکل جائے گی، وزیر خارجہ کہتے ہیں امریکا کو فضائی اڈے استعمال کرنیکی اجازت نہیں دینگے، امریکا نے ایسی سہولت مانگی ہی نہیں،وہ وسط ایشیائی ریاستوں میں فوجی موجودگی چاہتا ہے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان سے ملحقہ سرحدی وسط ایشیائی ریاستوں میں فوجی موجودگی رکھنا چاہتا ہے۔
اپوزیشن ارکان پارلیمان کو ہمسایہ ملک کی موجودہ صورتحال پر وزارت خارجہ میں ان کیمرہ بریفنگ کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بریفنگ کا مقصد افغانستان کی موجودہ صورتحال بالخصوص امریکا کو فضائی اڈے دینے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی وضاحت تھی۔
بریفنگ میں شریک رکن نے بتایا کہ ہمیں بتایا گیا کہ امریکہ نے افغانستان سے فوجی انخلا تیز کر دیا ہے اور آخری فوجی 4 جولائی تک افغانستان سے نکل جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن گزشتہ ماہ افغانستان سے فوجی انخلا کی ڈیڈ لائن 11 ستمبر 2021ء دے چکے ہیں،تاہم وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے منصوبے میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے جلد افغانستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔