Jun 01, 2021 02:35 pm
views : 237
Location : Idara e Noor e Haq
Karachi- JI gives three-day ultimatum to government for ends Load Shedding
کراچی، جماعت اسلامی کا حکومت کو الٹی میٹم، حافظ نعیم الرحمٰن کہتے ہیں اگر تین دن میں لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا
ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شہریوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا، کے الیکٹرک نجکاری کے 16 برس بعد صرف بجلی کی پیداوار میں 11 فیصد اضافہ کر سکا۔
انہوں نے کہا کہ نیپرا کے الیکٹرک کو ڈھیل دیتا ہے، کے الیکٹرک کی نجکاری کیوں گئی تھی اس لیئے کہ لوڈ شیڈنگ ختم ہو؟ یہ خود انحصار ہو جائیں، اسی لئے کے ای ایس سی کو بیچ دیا گیا تھا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اب کے الیکٹرک صارفین کی تعداد ساڑھے 29 لاکھ ہوچکی ہے، 2005ء میں صارفین کی تعداد 18 لاکھ تھی۔حکومت اب ایک پرائیوٹ ادارے کو 95 ارب کی سبسڈی دیتی ہے، کے الیکٹرک کے والی وارث ماں باپ کا ہی نہیں پتہ کہ کون اس کا مالک ہے، کیا ملک دشمن عناصر اس کے کرتا دھرتا ہیں؟
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ شہری لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں، وفاقی حکومت اس کی سب سے بڑی ذمے دار ہے۔13 برس سے برسرِاقتدار پاکستان پیپلز پارٹی اس مسئلے پر بولنے کو تیار نہیں۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کہاں گئے؟