Jun 01, 2021 03:25 pm
views : 227
Location : Domestic Place
Karachi- PPP will win more seats in local body elections than ever before, Saeed Ghani
کراچی،سابق رکن سندھ اسمبلی مرزا خلیل اللہ نے پی ایس پی کو خیرباد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، سعید غنی کہتے ہیں ایم کیو ایم میں ایک دشہت گردی کا اور ایک سیاسی ونگ ہے
میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں آج پی ایس پی اور ایم کیوایم سے عہدیداران شامل ہوئے ہیں۔مرزا خلیل اللّٰہ سابق رکن سندھ اسمبلی ہیں، ان کو خوش آمدید کہتا ہوں، آنےوالے دنوں میں مزید عہدیداران دیگر جماعتوں سے پی پی پی میں شامل ہوں گے۔
مرزا خلیل اللّٰہ کا کہنا تھا کہ میں پیپلز پارٹی کا حصہ ہوں۔
سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ ایم کیوایم میں دوقسم کے ونگ ہے، ایک دہشت گردی کا اور ایک سیاست کا، جو سیاسی ونگ کے لوگ ہیں ان سے ہماری بات چلتی رہے گی، کراچی میں جب سے حالات بہتر ہوئے ہیں، اس وقت سے بہت لوگ پی پی میں شامل ہوئے ہیں، کراچی میں مسائل ہیں اور ان مسائل کو حل ہونا چاہیے۔
سعید غنی نے کہا ہے کہ پی پی کی حکومت نے مسائل کے حل کے لیے بہت کیا ہے اور مزید کرنے کی ضرورت ہے، بلدیہ ٹاؤن کا الیکشن اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کام کر رہی ہے، بلدیہ ٹاؤن کی سیٹ پر پیپلز پارٹی کو ماضی میں کوئی خاطر میں نہیں لاتا تھا۔
سعید غنی نے کہا کہ ہمارا پلان ہے کہ ترجیحی بنیادوں پر اساتذہ کو بھرتی کریں، 22 ہزار اسکول کھولیں ہے اور 37 ہزار بھرتی کے لیے اشتہار دیا ہے، کوویڈ کی وجہ سے اتنے بڑے پیمانے پر درخواستوں پر کام تاخیر کا شکار ہے۔
اُن کا وفاقی حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چینی کی قیمیتوں میں اضافہ کے حوالے سے تحقیقات ہوئی، حکومتی ترجمانوں کی طرف سے موقف آیا کہ اس کا فارنزک آڈٹ کرایا جائے گا۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن تک حفیظ شیخ اچھا کام کررہے تھے، سینٹ الیکشن کے بعد پتہ چلا کہ حفیظ شیخ نااہل آدمی ہے اور ان کو نکال دیا گیا، اب جو یہ اعدادوشمار دے رہے ہیں وہ سارے اعدادوشمار تو حفیظ شیخ کے وقت کی ہیں، کوئی ماہر اور کوئی ایجنسی یہ نہیں کہہ رہی کہ معیشت اچھی ہے۔