Jun 01, 2021 03:33 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Islamabad- Some people point fingers at institutions for no reason, Shaikh Rasheed
اسلام آباد، بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے ایجنسیوں پر الزام لگایا جارہا ہے، شیخ رشید احمد کہتے ہیں بعض لوگ بلاوجہ اداروں پر انگلیاں اٹھاتے ہیں
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بعض لوگ بلاوجہ اداروں پر انگلیاں اٹھاتے ہیں، اداروں پر بے بنیاد الزام تراشی سے پاکستان کا تشخص مجروح ہورہا ہے، اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے لوگ ایجنسیوں پر الزام لگارہے ہیں، انہیں معلوم نہیں اس سے پاکستان کو کتنا نقصان پہنچتا ہے۔
وزارت داخلہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم کی ہدایت پر کویت کے سرکاری دورے پر گئے، 2011 کے بعد انہوں نے کویت کا کامیاب دورہ کیا، کویت نے پاکستانیوں کے لئے ویزے پر پابندی ہٹادی ہے، 2011 سے پاکستانیوں کے لیے کویت کے ویزے بند تھے لیکن اب اب فیملی اور بزنس ویزے جاری ہوں گے۔
صحافی اسد طور پر حملے سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ نادرا ،ایف آئی اے اور پولیس کیس کی تحقیقات کررہی ہیں، کیس میں اشتہار دینے جارہے ہیں، فنگر پرنٹس کی رپورٹ کل تک آجائے گی، واقعے میں ملوث ایک ملزم کی شناخت کے قریب ہیں، اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنا ضروری ہے کیونکہ ایسے واقعات کے ذریعے حساس اداروں پر خاص مقصد کے لئے الزام لگایا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے، ملزموں تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تو سب کے منہ بند ہوجائیں گے۔
پی ڈی ایم سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم ختم ہوچکی ہے، اب سب میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں، 2 جماعتیں اس اتحاد سے نکل گئیں ہیں اور 2 جماعتیں اس میں شامل ہیں، جب کہتا تھا کہ ن سے ش نکلے گی تب لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے۔