Jun 01, 2021 08:00 pm
views : 233
Location : National Press Club
Islamabad- Human Rights Commission of Paksitan with Journalist Community, Hina Jilani
اسلام آباد، ہیومن رائٹس کمیشن صحافیوں کے ساتھ ہے، حنا جیلانی کہتی ہیں صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے ہماری تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن حنا جیلانی نے کہا ہے کہ چند دنوں کے واقعات یہ بتارہے ہیں کہ اب مسئلہ صرف صحافیوں کا نہیں رہا سول سوسائٹی کا ہوگیا ہے کیونکہ زبان بندی اب صرف صحافیوں کی نہیں ہورہی، صحافیوں کے ذریعے قوم میں شعور پیدا ہورہا ہے یہ شعور پیدا نہیں ہونے دینا چاہتے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنا جیلانی کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیموں کی تشویش بڑھتی جارہی ہے کیونکہ آج جتنا گندا دور چل رہا ہے ہم نے ماضی میں اتنا گندا دور کبھی نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ ستر برسوں میں کئی مرتبہ حملے کئے لیکن صحافت ابھی بھی زندہ ہے لیکن جن لوگوں کو سبق سیکھنا نہیں ہوتا وہ نہیں سیکھتے۔دنیا بھر میں پاکستان کی اگر رتی بھر بھی وقعت ہے تو وہ صرف صحافیوں کی بدولت ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور اگر آپ کی زبان بند ہوگئی تو ہمارے دماغ بند ہوجائیں گے، قوم کو مینٹل ڈیولپمنٹ کی ضرورت ہے۔
پریس کانفرنس میں سینئر صحافیوں محمد حارث، ناصر زاہد، ابصار عالم، افضال بٹ اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔