Jun 01, 2021 08:04 pm
views : 235
Location : National Press Club
Islamabad, Amir Liaquat wants to kill me, Haniya
اسلام آباد، عامر لیاقت مجھے قتل کروانا چاہتا ہے، ہانیہ کہتی ہیں میرے ساتھ بہت بڑا دھوکہ ہوا ہے، تمام شواہد موجود ہیں
حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی خود کو اہلیہ قرار دینے والی ہانیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ 27 جنوری 2020 کو ان کا عامر لیاقت حسین کے ساتھ خفیہ نکاح ہوا تھا۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنی دو بہنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہانیہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اداکارہ ہوں اور پانچ برس سے شوبز میں کام کررہی ہوں۔ عامر لیاقت حسین نے مجھے بھروسہ دلایا تھا اور اب جب میں ان سے کہہ رہی ہوں کہ مجھے دنیا کے سامنے اپنی بیوی تسلیم کریں تو وہ صاف انکار کررہے ہیں۔
ہانیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین مجھے قتل کرانے کی سازشیں کررہے ہیں کیونکہ اس سے پہلے بھی مجھ پر حملے ہوچکے ہیں۔مجھ پر تشدد کروایا جاچکا ہے اور مجھے پاگل قرار دلوانے کی سازشیں بھی کی جارہی ہیں تاہم میرے پاس تمام شواہد موجود ہیں اور میں پارلیمنٹ لاجز آتی جاتی رہی ہوں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مجھے دیکھا جاسکتا ہے کوئی عام شخص پارلیمنٹ لاجز آجانہیں سکتا۔