Jun 02, 2021 01:26 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan reports 1,843 coronavirus cases, 80 deaths in 24 hours
اسلام آباد، کورونا وائرس کے خلاف حکومتی اقدامات سے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آنے لگے، ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ تینتیس لاکھ سولہ ہزار تین سو ستانوے ٹیسٹ کرلئے گئے
عالمی وباء کورونا وائرس سے اسی افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد بیس ہزار نوسو تیس ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد نو لاکھ چوبیس ہزار چھ سو سڑسٹھ ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 843 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 40 ہزار 557، سندھ میں 3 لاکھ 19 ہزار 447، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 33 ہزار 124، بلوچستان میں 25 ہزار 295، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 600، اسلام آباد میں 81 ہزار 357 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 287 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 33 لاکھ 16 ہزار 397 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 183 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 48 ہزار 685 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 367 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 80 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 930 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 84، سندھ میں 5 ہزار 51، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 95، اسلام آباد میں 763، بلوچستان میں 282، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 548 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔