Jun 02, 2021 03:25 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Karachi- Nepra approves cut in electricity price by 43 paisa per unit
کراچی، وفاقی حکومت نے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ کرلیا، چوالیس پیسے بجلی سستی ہونے سے صارفین کو چار ارب چالیس کروڑ روپے سے زائد کا فائدہ پہنچے گا
چیئرمین نیپرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپریل فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی44پیسے سستی ہوگی، اپریل فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےتحت فی یونٹ بجلی 87پیسے سےزیادہ سستی ہوناتھی۔43پیسے فی یونٹ سے بقایا جات کی مد میں ایڈجسٹ کی اجازت دے دی ہے ، بجلی سستی ہونے سے صارفین کو 4ارب 40کروڑ روپے سے زائد کا فائدہ ہوگا۔
یاد رہے 22 مئی کو سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی ،درخواست میں کہا گیا تھا کہ اپریل میں بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت 5.76 روپے رہی جبکہ اپریل میں بجلی کی پیشگی پیداواری لاگت6.60 روپےفی یونٹ تھی۔
نیپرا کا کہنا تھا کہ درخواست اپریل کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، نیپرا بجلی سستی کرنے کا فیصلہ 2 جون کو کرے گا۔
خیال رہے 7 مئی کو نیپرا نے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 64 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی تھی اور کہا کمی کا اطلاق صرف مئی کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔