کراچی، تاجروں پر ہاتھ اٹھانے والوں کی ٹانگیں توڑدینگے، حلیم عادل شیخ کہتے ہیں تاجروں کے ٹیکس سے پورا ملک چل رہا ہے
سندھ
اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ تاجروں کے ٹیکس سے
پورا ملک چل رہا ہے اور کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔
حلیم عادل شیخ اور خرم شیر زمان نے کراچی میں تاجروں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
حلیم
عادل شیخ کا کہنا تھا کہ شام چھ بجے کے بعد پولیس کی لاٹری کُھل جاتی ہے،
سندھ حکومت سخت فیصلہ کرتی ہے تو این سی او سی پر ڈال دیتی ہے۔مرضی کا
فیصلہ کرنا ہو تو پھر سندھ حکومت این سی او سی کی بھی نہیں سُنتی، یہ چاہتے
ہیں یہاں سے ریونیو کم ہو اور ملک کی معیشت خراب ہو۔
اپوزیشن لیڈر نے
یہ بھی کہا کہ تاجروں سے کروڑوں روپے جرمانہ وصول کیا جا چکا ہے، یہ جرمانہ
بلاول ہاؤس جاتا ہے یا کہیں اور اس کی تحقیقات کروائی جائیں۔
دوسری
جانب خرم شیر زمان نے کہا کہ تاجروں کا مطالبہ ہے کہ این سی او سی کے فیصلے
نافذ کیے جائیں، سندھ حکومت ریاست میں ریاست قائم نہ کرے۔تاجروں کا مطالبہ
ہے کہ رات آٹھ بجے تک کاروبار چلنے دیا جائے جبکہ ہم ہفتے میں ایک دن چھٹی
کا مطالبہ بھی اسد عمر کے سامنے رکھیں گے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کو تباہ کرکے پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔