Jun 02, 2021 03:50 pm
views : 251
Location : President House
Islamabad- Scholars give special encouragement for corona vaccination, Dr. Arif Alvi
اسلام آباد، مساجد کے منبر اور محراب عوام کی تدریس کیلئے اہمیت رکھتے ہیں، صدر مملکت کہتے ہیں علماء کرام کورونا ویکسی نیشن کیلئے خصوصی ترغیب دیں
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ علمائے کرام 4 جون کو مساجد میں نمازِ جمعہ کے موقع پر عوام کو کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے لیے خصوصی ترغیب دیں۔
اس امر کا اظہار صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علماء و مشائخ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں ملک بھر سے مختلف مکاتبِ فکر کے جید علمائے کرام نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مساجد کے منبر اور محراب عوام کی تدریس کیلئے اہمیت رکھتے ہیں۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران میڈیا، حکومت اور علماء نے مل کر کام کیا۔