اسلام
آباد، ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی کرنا پاکستان کیلئے اعزاز کی بات
ہے، ملک امین اسلم کہتے ہیں ہم مزید دو لاکھ نوکریاں پیدا کریں گے
وزیر
اعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ 5 جون کو
ماحولیات کا عالمی دن منایا جائے گا اور اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان کو اس
دن کی میزبانی کیلئے چنا گیا ہے۔ اس حوالے سے دو بڑے پروگرام ہونے جارہے
ہیں جو بالترتیب 4 اور 5 جون کو ہوں گے۔
دارالحکومت
اسلام آباد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی کے ہمراہ پریس
کانفرنس کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے بتایا کہ 5 جون کو ایکو سسٹم
ریسٹوریشن تھیم متعارف کرائی جائے گی جسے آئندہ دس سالوں کیلئے لاؤنچ کیا
جائے گا دنیا نے طے کرنا ہے کہ آئندہ دس سال ماحولیات کیلئے صرف کرنے ہیں
کیونکہ تمام سائنسدان بتاچکے ہیں آئندہ دس سالوں میں ماحول کی سمت کو درست
نہ کیا گیا تو شاید ہم باقی نہ رہیں۔
ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ وزیر
اعظم عمران خان اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے ماحولیات کے عالمی دن کی
میزبانی کریں گے اور اس میں جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل، اقوام متحدہ کے
جنرل سیکریٹر اور پاپ فرانسس بھی شرکت کریں گے۔
ملک امین اسلم نے یہ بھی
کہا کہ 6 جون کو ماحولیات کے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ایک بڑا پروگرام
ہوگا جس میں چار بڑے اعلانات کئے جائیں گے۔ ان میں بلین ٹری سونامی،بون
چیلنج ریجیم، گرین فنانسنگ اور بلیو کاربن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چائنا کے
ساتھ سی پیک کے تحت پاک چائنا گرین زون کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
اس
موقع پر مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ماحولیات کے حوالے سے جمعہ کے
روز جمعہ کے خطبات میں بات کی جائے گی اور ہم ملک بھر کے علماء، مشائخ اور
آئمہ خطبات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جمعہ کے روز رسول اللہ کی ماحولیات کے
حوالے سے تعلیمات سے عوام کی رہنمائی کریں کیونکہ محراب ومنبر کی آواز
کروڑوں لوگوں تک پہنچتی ہے۔