Jun 02, 2021 06:20 pm
views : 277
Location : Domestic Place
Islamabad- Government's decision to take Metriculation and Intermediate exams after July 10
اسلام آباد، ثانوی واعلیٰ ثانوی امتحانات دس جولائی کے بعد لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، وفاقی وزیر تعلیم کہتے ہیں نویں اور دسویں کے امتحانات کے لازمی مضامین اور ریاضی پیپر ہوں گے اور باقی مضامین کے امتحانات نہیں ہوں گے
وفاقی حکومت کی جانب سے ثانوی واعلیٰ ثانوی امتحانات کے حوالے سے ایک بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ جس میں حکومت نے دسویں اور بارہویں کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں کے وزارئے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے باہم مشورے سے فیصلے کئے گئے، گزشتہ سال ہم نے کچھ بچے امتحانات کے بغیر پاس کیے، فیصلہ ہوا ہے کہ امتحانات دیئے بغیر کسی کو کوئی گریڈ نہیں ملے گا، امتحانات ہر صورت ہوں گے۔
وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اسکول بند ہونے اور کھلنے کا سلسلہ جاری رہا، جس کی وجہ سے بچوں نے یکسوئی کے ساتھ تعلیم پر توجہ نہیں دی، اور ان کی تعلیم متاثر ہوئی، اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ نویں اور دسویں کے طلبا لازمی مضامین اور ریاضی کے پیپر دیں گے، اور باقی مضامین کے امتحانات نہیں ہوں گے، جب کہ گیارہویں اور بارہویں کے بھی امتحانات لازمی مضامین میں لئے جائیں گے۔
وزیرتعلیم نے کہا کہ پہلے ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ 10 جولائی کے بعد امتحانات لئے جائیں لیکن اب فیصلہ کیا ہے کہ 10 جولائی کے بعد امتحانات ہوں گے، 10 جولائی کے بعد دسویں اور بارہویں کے امتحانات ہوں گے۔