Jun 03, 2021 01:06 pm
views : 285
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan passes grim milestone of 21,000 deaths by COVID-19
کراچی، کورونا وائرس کے وار میں تیزی آگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وباء کی تیسری لہر نے مزید بانوے زندگیوں کے چراغ گل کردیئے، ایک ہی روز میں دو ہزار اٹھائیس نئے کیسز رپورٹ ہوگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار اٹھائیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 40 ہزار 989، سندھ میں 3 لاکھ 20 ہزار 488، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 33 ہزار 450، بلوچستان میں 25 ہزار 370، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 608، اسلام آباد میں 81 ہزار 446 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 344 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 33 لاکھ 67 ہزار 920 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 523 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 52 ہزار 574 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 630 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں بانوے افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد اکیس ہزار بائس ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 132، سندھ میں 5 ہزار 73، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 113، اسلام آباد میں 763، بلوچستان میں 258، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 548 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔