Jun 03, 2021 01:09 pm
views : 270
Location : Domestic Place
Islamabad- PM urges ECO member countries to take part in global efforts over climate change
اسلام آباد، ماحول کی بہتری کے لئے اگر ہم نے آج کچھ نہ کیا تو پھر کبھی بھی نہیں کرسکتے، وزیر اعظم کہتے ہیں قدرتی ماحول کی بہتری آئندہ نسلوں کیلئے ضروری ہے
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب ہم عالمی حدت کی بات کرتے ہتھے تو ہم پر لوگ ہنستے تھے اورغیر سنجیدہ لیتے تھے، آسڑیلیا اور امریکی ریاست کیلفورنیا کی جنگلات میں آگ لگنے کےواقعات بڑھ رہے ہیں، اور عالمی حدت میں اضافہ ہورہا ہے، گلوبل وارمنگ سے بچاؤ کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
وزارت موسمیاتی تبدیلی کے زیراہتمام گرین فنانسنگ انوویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ ملک میں شجر کاری مہم سے متعلق آگاہی ہورہی ہے اور درخت لگانےکیلئےبچوں میں آگاہی خوش آئند ہے، ہم نے 10 ارب درخت لگانے کا ہدف عبور کرنا ہے جس کے لئے عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے، 10ارب درخت اگانےکاعمل عوامی تعاون سے ہی مکمل ہوگا، قوم سے کہتاہوں ملک میں شجرکاری مہم میں حصہ لے۔
عمران خان نے کہا کہ ماحولیات کی بہتری اور جنگلات لگانا آئندہ نسلوں کیلئے ضروری ہے، ہم نے اپنی نسلوں کو پاک صاف پاکستان دیناہ ے ، صحرائی علاقو ں میں بھی شجرکاری مہم شروع کی ہے ، صحرائی علاقوں میں بھی درخت لگاناوقت کی ضرورت ہے، اگر ہم نے آج کچھ نہ کیا تو پھر کبھی بھی کچھ نہیں کرسکتے۔