Jun 03, 2021 01:19 pm
views : 267
Location : Domestic Place
Karachi- Meteorological Department forecast drizzle in Karachi tomorrow and Friday
کراچی،
موسم کا حال بتانے والوں نے کراچی میں کل اور پرسوں بوندا باندی کا امکان
ظاہر کردیا، محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کراچی میں زیادہ سے زیادہ پارہ 36
ڈگری ریکارڈ کیا گیا
ارلی
وارننگ سینٹر کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا
ہے، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چونتیس سے چھتیس ڈگری کے درمیان
رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں متواتر بحال رہ سکتی
ہیں۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر فار ہیٹ ویو کی جانب سے پیش گوئی
کی گئی ہے کہ کل اور جمعہ کو شہر میں صبح کے وقت بوندا باندی ہونے کا
امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ
حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت کم سے کم پارہ 29.5 ڈگری
رہا، ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 69 اور شام کو 62 فیصد رہا،آج مطلع
گرم و مرطوب رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان
رہنے کی توقع ہے۔