Jun 03, 2021 04:16 pm
views : 268
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan has termed the statement of Israeli minister as unacceptable
اسلام آباد، پاکستان نے اسرائیلی وزیر کا بیان ناقابل قبور قرار دیدیا، ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں پاکستان میں امریکا کا کوئی فوجی اڈہ یا ائیر بیس نہیں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ امریکا کو افغانستان کے لئے فوجی اڈے دینے کے حوالے سے واضح بیان دے چکے ہیں، امریکا کا پاکستان میں کوئی ائربیس یا اڈہ نہیں اور نہ ہی اس طرح کا کوئی پلان ہے، امریکا کے ساتھ 2001 کے تعاون کے فریم ورک کے تحت کام کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں افعانستان کے امن میں بہتری آئے، افغانستان سے عالمی فورسز کے بعد سکیورٹی خلا پیدا نہ ہو، ہم سمجھتے ہیں کہ افغانستان کا واحد حل سیاسی ہے اور کبھی بھی کوئی فوجی حل نہیں تھا۔
زاہد حفیط نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے ہماری پالیسی تبدیلی نہیں ہوئی، بھارت بامقصد مذاکرات کے لئے سازگار ماحول پیدا کرے، تنازعہ کشمیر کے حل بغیر بامقصد مذاکرات ممکن نہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال دگرگوں ہے، کشمیری بھارتی فوج کے ہاتھوں ٹارچر ریپ اور ماورائے عدالت قتل جیسے سنگین جرائم کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی برادری کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر کا بیان نا قابل قبول ہے، پاکستانی عمارت کی تصاویر کا استعمال قابل مذمت ہے، سیول میں ہمارا سفارتخانہ معاملے کی تحقیقات کررہا ہے، پاکستان کی پالیسی شن چیانگ صوبے پر تبدیل نہیں ہوئی، شن چیانگ صوبے میں حالات چین کا اندرونی معاملہ ہے۔ فلسطین میں 21 مئی کو سیز فائر اعلان مثبت پیش رفت ہے، ہم مسئلہ فلسطین کے پائیدار اور مستقل حل کے حامی ہیں، فلسطین کا حل دو ریاستی حل میں ہی پنہاں ہے، فلسطین میں انسانی حقوق خلاف ورزیوں کی اقوام متحدہ سطح پر تحقیقات ہونی چاہیں۔