Jun 03, 2021 04:31 pm
views : 287
Location : Domestic Place
Karachi- Crowd increased at Corona Vaccination Center
کراچی،کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیز کردیا گیا، حکومت کی جانب سے ویکسی نیشن سینٹر میں ہر عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے
عالمی مہلک وباء کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچاؤ کے حوالے سے کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیز ہوگیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ویکسی نیشن سینٹر میں ہر عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔
ویکسین لگوانے والے ایک شہری عبدالقادر کا کہنا تھا کہ دنیا میں بڑے تجربوں کے بعد ویکسین تیار کی گئی ہے، لوگوں کو چاہئے کو ویکسین لگوائیں اس کا بہت فائدہ ہے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 33 لاکھ 67 ہزار 920 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 523 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 52 ہزار 574 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 630 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ویکسین لگوانے کیلئے آنے والے ایک شہری جنید صدیقی کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن بہت ضروری ہے،کورونا وباء سے محفوظ رہنا ضروری ہے۔ حکومت کے اقدامات اچھے ہیں تاہم کورونا ویکسینیشن سینٹر میں رش بہت ہے۔