Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 04, 2021 04:55 pm views : 262

Location : Domestic Place

Islamabad- Self-proclaimed democrats are asking army to dissolve government: PM Imran
  • Urdu

اسلام آباد، مافیاز اپنے مفادات کی حفاظت کی جنگ لڑرہے ہیں اور کچھ بھی کرنے کیلئے تیار ہیں، وزیر اعظم کہتے ہیں پی ڈی ایم والے فوج سے کہتے ہیں حکومت گرادو

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لودھراں تا ملتان شاہراہ کی اپ گریڈیشن و بحالی منصوبے کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پچھلی حکومت کے مقابلے میں ہماری حکومت نے تین گنازیادہ سڑکیں بنائی ہیں، ہماری حکومت کے پہلے ہی ہفتے میں کہا جانے لگا کدھر ہے نیا پاکستان اور حکومت ناکام ہوگئی، ہم نے ڈھائی سال بہت صبر سے گزارے، میڈیا میں بہت تنقید ہوئی، اپوزیشن نے بھی این آر او نہ ملنے پر تنقید کی کہ ملک تباہ ہوگیا، میرے اپنے لوگوں کو مشکل وقت سے گزرنا پڑا، کل بھی اپوزیشن نے مل کر ڈرامہ کیا ہے کہ ملک بربادی کی طرف چلاگیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میڈیا نے بھی عوام کو تاثر دیا کہ یک دم بٹن آن کرکے نیا پاکستان بن جاتا ہے، اس میں ہمارے لیے سبق ہے معاشرے میں تبدیلی جدوجہد سے آتی ہے، کوئی بھی معاشرہ جدوجہد کے بغیر نہیں بدلتا، اس نظام میں پنجے گاڑے ہوئے اور فائدہ اٹھانے والے لوگ اسٹیٹس کو بدلنے کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ مافیا سے یا کرپٹ نظام سے آزادی جدوجہد کا نام ہے، کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ آپ ایک دم آزاد ہوجائیں، ملک میں اس وقت 1947 کے بعد نظام بدلنے اور مافیا سے آزادی کی بہت بڑی جدوجہد چل رہی ہے، ، ہر جگہ مافیا بیٹھا ہے جس کی کوشش ہے کسی طرح حکومت ناکام ہوجائے تاکہ وہ پہلے کی طرح کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھاتا رہے، آج ہماری یہ قانون کی حکمرانی کی جدوجہد نسلوں کے لیے بہت اہم ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے این آر او دو ورنہ حکومت گرادیں گے، فوج کو بلارہے ہیں، خود کو ڈیموکریٹک موومنٹ کہتے ہیں اور فوج سے کہہ رہے ہیں کہ حکومت گرادو، چینی، قبضہ اور سیاسی مافیاز اپنے مفادات کی حفاظت کی جنگ لڑرہے ہیں اور کچھ بھی کرنے کے لیے تیار ہیں، ان کے باہر اربوں ڈالر پڑے ہیں اور ڈرتے ہیں کہ حکومت ان سے یہ پیسہ واپس نکلوائے گی، ان کی چوریاں سامنے آرہی ہیں، اس لیے چاہتے ہیں کہ اس سے پہلے ہی کسی نہ کسی طرح حکومت گرادی جائے

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved