Jun 04, 2021 05:03 pm
views : 250
Location : Domestic Place
Karachi- After water, Sindh government is robbing jobs, says Haleem Adil Sheikh
کراچی، پانی کے بعد سندھ حکومت نوکریوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے، حلیم عادل شیخ کہتے ہیں سندھ پبلک سروس کمیشن کی نوکریاں میرٹ پر نہیں ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ اپوزیشن سندھ کے مسائل پر متحد ہے، سندھ کےعوام کو حق دلانا ہمارا فرض ہے، آج سندھ میں بنیادی سہولیات موجود نہیں۔
سندھ اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن سولنگی پبلک سروس کمیشن ہے، کمیشن کی نوکریاں میرٹ پر نہیں۔
انہون نے کہا کہ ثابت ہوگیا پبلک سروس کے ادارے کو تباہ کیا گیا ہے، پانی کے بعد سندھ حکومت نوکریوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ جب بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں اجلاس ختم کردیا جاتا ہے، سندھ کے پانی پر اسمبلی میں شور مچایا گیا۔
حلیم عادل شیخ نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے آبادگار احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر ہیں، پانی چوری کی وڈیو بنائی توایف آئی آر کاٹ دی گئی۔