Jun 04, 2021 05:06 pm
views : 256
Location : Domestic Place
Quetta- Rains and hailstorms wreak havoc, killing more than 500 cattle
کوئٹہ، بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی، ایک شخص جاں بحق، پانچ سو سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے، بجلی کی ترسیل کا نظام معطل ہوگیا
صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ روز ڈھاڈر میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی۔ بارشوں اور ژالہ باری کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ سو سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق بارشوں سے کئی مکانات بھی منہدم ہوگئے ہیں۔ ڈھاڈر میں بارشوں اور ژالہ باری سے سڑکوں پر لگے بجلی کے کھمبے بھی گرگئے۔
ڈھاڈر میں بارشوں اور ژالہ باری سے سبی سمیت گردنواح میں گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا ہے۔
دوسری طرف بارشوں کی وجہ سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو کر رہ گئی ہے۔
اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ژالہ باری سے کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
پانچ سے زائد ہلاک ہونے والی بکریوں کے مالک خدابخش بنگلزئی کا کہنا ہے کہ بارشوں اور ژالہ باری نے میری پانچ سو پچیس بکریوں کی جان لے لی ہے۔