Jun 05, 2021 01:24 pm
views : 250
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,923 coronavirus cases, 84 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس کے وار میں کمی نہ آسکی، مہلک وباء نے مزید تیراسی زندگیاں اجاڑ دیں جبکہ ایک ہی روز میں ایک ہزار نو سو تئیس نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 923 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 41 ہزار 789، سندھ میں 3 لاکھ 22 ہزار 350، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 72، بلوچستان میں 25 ہزار 589، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 629، اسلام آباد میں 81 ہزار 626 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 456 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 34 لاکھ 71 ہزار 172 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 393 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 60 ہزار 385 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 452 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 84 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 189 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 241، سندھ میں 5 ہزار 105، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 135، اسلام آباد میں 763، بلوچستان میں 287، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 551 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔