Jun 06, 2021 02:33 pm
views : 229
Location : Different Places
Karachi- Nasir Hussian hopes to meet demands of traders on Monday
کراچی میں دکانیں رات آٹھ بجے تک کھولنے کا فیصلہ پیر تک موخر
تاجر ایکشن کمیٹی نے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی یقین دہانی پر رات 8 بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔
اس حوالے سے تاجر ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ اپنا فیصلہ پیر تک مؤخر کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کمشنر ہاؤس میں تاجروں سے ملاقات کی تھی۔
اس
حوالے سے ناصر حسین شاہ نے بتایا تھا کہ آج تاجروں کی انجمن کو گزارش کرکے
بلایا تھا۔ تاجروں کو فیصلہ پیر تک مؤخر کرنے کا کہا ہے۔ پرامید ہوں
پیروالے دن تاجروں کے بہت سارے مطالبات کومان لیا جائے گا۔
ناصر حسین
شاہ نے یقین دہانی کروائی کہ وہ پیر تک تاجرون کے اکثر مطالبات پورے اور
مسئلے حل کریں گے۔ پولیس اور انتظامیہ کے رویے کی شکایات کی ہیں، تاجروں کی
شکایات پر ایس ایچ او سعود آباد کو معطل کیا ہے۔ شکایتوں پر مزید کارروائی
کی جائیگی، ضلعی سطح پر کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔
صوبائی
وزیر نے کہا کہ تاجر تنظیموں اور انتظامیہ کے درمیان رابطے مضبوط کریں گے،
فیصلوں میں تاجر برادری سے مشاورت کی جائے گی، ہم نہیں چاہتے کہ کسی کا
معاشی قتل ہو۔
تاجروں کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد ناصر حسین شاہ نے
کہا کہ تاجروں کے مشکور ہیں انہوں نے اعلان واپس لیا۔ بہت سارے لوگ کہتے
ہیں ہم فیصلوں پر عمل کرائیں، مذاکرات نہ کریں۔ وضاحت کر رہاہوں دکانیں 6
بجے بند ہوں گی۔