Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 06, 2021 02:33 pm views : 219

Location : Domestic Place

Faislabad- Expensive power deals PML-N, PPP main cause of inflation: Farrukh Habib
  • Urdu

عالمی سطح پر کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے،وزیر مملکت

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا عوام میں جھوٹ پھیلانا ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان اپنی ضرورت کا گھی اور خوردنی تیل بیرو ملک سے درآمد کرتا ہے، کورونا کی وجہ سے دنیا میں گھی کی پیدوار کم ہوئی ہیں، عالمی سطح پر خوردنی تیل کی قیمت میں 124 فیصد اضافہ ہوا، عالمی سطح پر چینی کی قیمت میں 47 فیصد اضافہ ہوا۔
(ن) لیگ پر تنقید کرتے ہوئے فرض حبیب نے کہا کہ 2013 سے 2018 تک حکومت کرنے والے ملک پر ظلم کرکے گئے، بجلی کے 33 فیصد سے زائد مہنگے پراجیکٹ لگائے گئے ہیں، بجلی کے منصوبے گلے میں پھنسی ایسی ہڈی ہے جس کو نہ نگل سکتے ہیں نہ ہی پھینک سکتے ہیں، شاہد خاقان عباسی نے اقرار جرم کرلیا ہے، حکومت کو بجلی کی مد میں 1455ارب روپے ادا کرنے ہیں ،ہم نے 50آئی پی پیز کے ساتھ دوبارہ معاہدے کئے ، اس طرح ہم نے قوم کے 770ارب روپے بچائے ہیں،
فرخ حبیب نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہی ہے، وہ اپنی کرپشن اور چوری سے توجہ ہٹانے کے لئے بیان بازی کرتے ہیں، پرچی چیئرمین کو معیشت کی الف ب نہیں پتہ، گراں فروشی کے خلاف سندھ حکومت کو بھی کارروائی کرنی چاہیے،
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کےلیے اقدامات کررہی ہے، ہم عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ، آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائےگا، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دیا، پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دی جارہی ہے، ہماری حکومت تباہ حال معیشت ٹھیک کررہی ہے، حکومتی اقدامات کے باعث ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوا ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved