Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 06, 2021 04:50 pm views : 231

Location : Expo centre

Karachi- Shopkeepers who want to reopen businesses need to get vaccinated: CM Sindh
  • Urdu

اسکول اور دکان کھولنے کیلئے ویکسین لگوانا ہو گی: وزیرِ اعلیٰ سندھ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگر اسکول کھولنا ہے تو تمام اساتذہ کو ویکسین لگانا ضروری ہے، اگر کوئی دکاندار دکان کھولنا چاہتا ہے تو اسے بھی ویکسین لگوانی ہوگی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ماس ویکسی نیشن ایکسپو سینٹر ہال نمبر 3 کا افتتاح کر دیا،  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کرائیں تاکہ ہم دوبارہ نارمل زندگی کی طرف آ سکیں، ہم ریڈ لسٹ میں اس لیئے ہیں کہ ہمارے یہاں ویکسی نیشن نہیں ہوئی، فرنٹ لائن ورکرز نے جس طرح کام کیا ہے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم پولیس کو بھی 75 فیصد ویکسی نیٹ کر چکے ہیں، ٹاسک فورس کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کو ویکسین لگانے کا کہا ہے، جو سرکاری ملازمین ویکسین نہیں لگوائیں گے ان کی تنخواہیں روک لیں گے، ہم اپنی طرف سے پابندیاں ہٹانے کی طرف جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جلد بحالی کی طرف جائیں گے اور پابندیاں ختم ہوں گی، زیادہ سے زیادہ لوگوں سے درخواست کروں گا کہ وہ ویکسین لگوائیں، لوگوں کو اگر کوئی تکلیف ہوتی ہے تو اس کے لیے معذرت خواہ ہوں، حکومت کے سفیر بن کر لوگوں کے پاس جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ویکسین لگوائیں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں پچھلی حکومت کے آخری دنوں میں 27 اسکیمیں تھیں، اس وقت وفاقی حکومت نے صرف 6 اسکیمیں سندھ کے لیے رکھی ہیں، سندھ کے لیے وفاق نے ابھی کوئی نئی اسکیم نہیں رکھی ہے، کینجھر جھیل سے کراچی کے لیے پانی لانے کی اسکیم بھی وفاق نے ختم کی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کو وفاق کی جانب سے سڑکیں بنانے کے لیے فنڈز دیئے جا رہے ہیں، لاہور سے سکھر تک وفاق اپنے پیسوں سے روڈز بنا رہا ہے، سکھر سے روڈ کے لیئے کہا گیا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ پر بنے گا، سندھ کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اب اس کے بعد لوگ میرے پیچھے پڑ جائیں گے، مگر میں بہرے لوگوں سے مخاطب ہوں، یہ کہیں گے کہ ہم نے گلیاں اور نالے بنائے ہیں، انہوں نے گلیاں اور نالے صوبائی حکومت سے مشورے کے بغیر بنائے ہیں، احتجاج کرنے کا حق ہر کسی کو حاصل ہے، آئین کے دائرے میں احتجاج کیا جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں سندھ کے پانی کا مسئلہ اسمبلی میں لے کر گیا تھا، اس وقت پانی کے مسئلے پر تمام جماعتوں نے میرے ساتھ اتفاق کیا تھا، میں کہتا ہوں کہ سندھ کو پانی دیا جائے، وہ کہتے ہیں کہ آپ پانی چوری کرتے ہیں، کرپشن کے نئے دروازے وفاق نے کھول دیئے ہیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved