Jun 07, 2021 01:20 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,490 COVID-19 cases, lowest in 3 months
کراچی، مہلک کورونا وائرس کی شدت میں کمی واقع ہونے لگی، وباء سے چوبیس گھنٹوں کے دوران اٹھاون افراد جان سے گئے جبکہ ایک ہی روز میں ایک ہزار چار سو نوے نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار چار سو نوے نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 42 ہزار 498، سندھ میں 3 لاکھ 23 ہزار 828، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 558، بلوچستان میں 25 ہزار 819، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 642، اسلام آباد میں 81 ہزار 766 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 519 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 35 لاکھ 72 ہزار 884 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 285 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 64 ہزار 931 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 205 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 58 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 323 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 314، سندھ میں 5 ہزار 136، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 158، اسلام آباد میں 765، بلوچستان میں 289، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 554 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔