Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 07, 2021 01:43 pm views : 260

Location : Domestic Place

Karachi- A New order has been issued for Corona SOPs
  • Urdu

کراچی، کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا، محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں رات آٹھ بجے تک کاروبار کی اجازت دیدی، جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا

کورونا ایس او پیز کے حوالے سے ایک نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ کراچی میں رات آٹھ بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی جبکہ جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا۔محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن میں شادی ہالز، پارکس، امیوزمنٹ پارکس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بیکریاں اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھلی رہیں گی، نمائش کے لیے ایکسپو ہالز پرپابندی برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس کو آؤٹ ڈور سروس کی اجازت ہوگی تاہم تین فٹ کا فاصلہ رکھنا ضروری ہوگا، جبکہ ریسٹورنٹس ٹیک اوے سروس رات بارہ بجے تک کر سکیں گے۔نئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جم، انڈور گیمز پر پابندی برقرار ہے، اوپن ایریا میں کھیلوں کی اجازت ہوگی۔
نجی اور سرکاری اداروں میں ملازمین کی ویکسی نیشن دوہفتے میں کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، سرکاری اورنجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کو بلانے کی اجازت ہوگی جبکہ کاروباری مراکز میں کام کرنے والے ملازمین کی کورونا ویکسی نیشن لازمی قراردی گئی ہے۔
نویں سے 12ویں جماعت تک تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، صوبے میں مزارات، سینما، تھیٹر بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کھلی فضا میں شادی تقاریب میں 150 مہمان شرکت کریں گے، اس کے علاوہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوارکو بند رہے گی۔
کورونا ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved