Jun 07, 2021 03:36 pm
views : 261
Location : Domestic Place
Karachi- Private NGO inaugurates free dialysis center in Gulshan-e-Iqbal
کراچی،نجی این جی او نے گلشن اقبال میں فری ڈائیلاسز سینٹر کا افتتاح کردیا، روزانہ کی بنیاد پر اب چھ سو مریض فیضیاب ہوسکیں گے
کراچی میں ایک نجی این جی او کی جانب سے تیس ہزار گردوں کے مریضوں کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں پچاس سے زائد فری ڈائیلاسز سینٹر میں سے مزید ایک اور ڈائیلاسز سینٹر کا گلشن اقبال میں افتتاح کردیا گیا۔
اب فیروزہ فاطمہ کے نام سے قائم فری ڈائیلاسز سینٹر میں بیک وقت چھ سو مریضوں کا فری ڈائیلاسز ممکن ہوسکے گا۔
اس موقع پر نجی این جی او کے سرپرست اعلیٰ ظفر عباس کا کہنا تھا کہ ہم کراچی سمیت سندھ بھر میں بڑی فری ایمبولینس سروسز بھی جلد شروع کریں گے اس کے علاوہ ایشیاء کا سب سے بڑا مردہ خانہ بھی جلد قائم کردیا جائے گا۔
فری ڈائیلاسز سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونر مقصود رضوی کا کہنا تھا کہ میں ظفر عباس کے فلاحی کاموں سے بہت متاثر ہوا ہوں اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں مجھے اندازہ نہیں تھا کہ اتنے قلیل وقت میں ڈائیلاسز سینٹر کا افتتاح کردیا جائے گا۔
معروف فارماسسٹ ڈاکٹر یاور عباس کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ڈائیلاسز سینٹر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ لوگوں کی قوت جواب دے گئی ہے مہنگائی کے اس دور میں یہ ڈائیلاسز سینٹر غریب لوگوں کی مسیحائی میں اہم کردار ادا گا۔