Jun 07, 2021 03:40 pm
views : 254
Location : Domestic Place
Karachi- Artists faces Problems due to Lock down
کراچی،آرٹ کے پیشے سے وابستہ فنکار مفلسی اور غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے، کہتے ہیں کورونا نے زندگی کے تمام شعبوں کو متاثر کیا ہے
کہتے ہیں کوئی بھی کام چھوٹا نہیں ہوتا، ماضی میں ایک اشتہار سے شہرت پانے والے وحید خان آج غریب اور مفلسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں مگر کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا انہیں گوارا نہیں، وہ محنت مشقت کرکے اپنے گھر کی روٹی چلارہے ہیں۔
فٹ پاتھ پر اسکیچز بناکر فروخت کرنے والے وحید خان کا کہنا تھا کہ میں تو ویسے ہی پریشانی کے عالم میں زندگی بسر کررہا تھا اور رہی سہی کسر کورونا نے پوری کردی۔ کورونا کی وجہ سے لگنے والے لاک ڈاؤن سے میرا آرٹ کا کام بہت متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے میری زندگی گزارنے کا واحد ذریعہ اسکیچز بنانا بھی بہت کم ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے پہلے کمائی اچھی تھی لیکن اب تو نہ ہونے کے برابر ہے۔