Jun 07, 2021 04:16 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Islamabad- Providing personal shelter to low-income people is top priority, says PM
اسلام آباد، کم آمدنی والے افراد کوذاتی چھت کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم کہتے ہیں موبائل یونٹ نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی اورنیشنل بینک کے اشتراک سےقرضوں کے حصول میں سہولت فراہم کرے گا
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کم آمدنی والے افراد کوذاتی چھت کی فراہمی میں ہرممکنہ سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔
وزیرِاعظم نے کم لاگت گھروں کی درخواستوں کی وصولی کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کم آمدنی والے افراد کوذاتی چھت کی فراہمی میں ہرممکنہ سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، بینکوں کی جانب سے عوام کوگھروں کے لئے قرض کی فراہمی کو ممکنہ حد تک آسان بنایا جائے۔
موبائل یونٹ نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی اورنیشنل بینک کے اشتراک سے قرضوں کے حصول میں سہولت فراہم کرے گا۔ موبائل یونٹ پرائم منسٹرہاؤسنگ سکیم کے تحت قرضوں کیلئے ون ونڈو آپریشن فراہم کرے گا۔ ابتدائی طور پر موبائل یونٹ راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد ونواح کے علاقوں میں سہولت فراہم کرے گا۔