Jun 08, 2021 03:30 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,383 COVID-19 cases, lowest in over 3 months
کراچی، عالمی مہلک وباء کورونا کی شدت میں مسلسل کمی،کورونا وائرس نے مزید تریپن زندگیوں کے چراغ گل کردیئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار تین سو تیراسی نئے مریض رجسٹرڈ کرلئے گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 383 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 42 ہزار 805، سندھ میں 3 لاکھ 24 ہزار 535، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 781، بلوچستان میں 25 ہزار 893، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 655، اسلام آباد میں 81 ہزار 806 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 538 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 36 لاکھ 19 ہزار 766 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 882 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 67 ہزار 447 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 196 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 53 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 376 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 349، سندھ میں 5 ہزار 144، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 164، اسلام آباد میں 766، بلوچستان میں 290، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 556 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔