Jun 08, 2021 03:34 pm
views : 245
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan has the most corrupt government in the federation and Punjab, Shahid Khaqan
اسلام آباد، وفاق اور پنجاب میں پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ہے، شاہد خاقان عباسی کا پیپلز پارٹی کو پیغام، کہتے ہیں سیاست میں واپسی کا راستہ ہمیشہ ہوتا ہے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور پاسکتان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل جو جاری ہے اس کا حال سب دیکھ سکتے ہیں،ہم تو کہتے ہیں کہ کیمرے لگائیں اور بتائیں کہ ان کیسز میں کیا ہوتا رہا ہے، چیئرمین نیب خود سپریم کورٹ کے جج رہ چکے ہیں ان سے کہتا ہوں کہ یہاں آ کر دیکھیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لوگ تکلیف میں اور ملک مشکل میں ہے، ملک میں مہنگائی ہے اورلوگ بےروزگار ہورہے ہیں، کوئی پوچھنےوالانہیں کہ ملک میں مہنگائی کیوں ہے؟ وزیر اعظم کا مشکور ہوں جنہوں نے فرمایا کہ جس ملک کے حکمران کرپٹ ہوں تو ملک تباہ ہو جاتا ہے ،آج وفاق اور پنجاب میں پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ہے ، وزرا دوائیوں، چینی اور گندم میں پیسے کھا گئے اور ان میں کروڑوں نہیں اربوں روپے کھائے گئے، یہ حکومت جاری منصوبے تک مکمل نہیں کر سکی۔
لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک کوئی الیکشن شفاف نہیں ہوا، اپوزیشن کا کام ہے کہ عوام کی بات کرے، اگر شفاف الیکشن ہوئے اور دھاندلی نہ ہوئی تو عوام الیکشن میں بتائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں کوئی پوائنٹ آف نو ریٹرن نہیں ہوتا، ہم اور پیپلز پارٹی سیاسی جماعتیں ہیں،پیپلز پارٹی کی قیادت کو کہتا ہوں کہ ظرف بھی کوئی چیز ہے۔