Jun 08, 2021 03:40 pm
views : 222
Location : Domestic Place
Lahore- We want elections in the future that no one will raise a finger against, Governor Punjab
لاہور، انتخابی اصلاحات پر بھی سیاسی مخالفین میں نہ مانوں کی سیاست کر رہے ہیں، گورنر پنجاب کہتے ہیں ہم آئندہ ایسے انتخابات چاہتے ہیں جن پر کوئی بھی انگلی نہ اٹھائے
گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کے سوا ہر کوئی ملکی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہا ہے، معاشی میدان میں پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔
گورنر پنجاب چودھری سرور سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی۔ جس میں حکومتی، سیاسی اور پار لیمانی امور سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔ گورنر اور سپیکر نے اپوزیشن کو احتجاجی جلسوں کی بجائے پارلیمنٹ میں مثبت کردار ادا کرنے کا مشورہ دیا۔
اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات پر بھی سیاسی مخالفین میں نہ مانوں کی سیاست کر رہے ہیں، ہم آئندہ ایسے انتخابات چاہتے ہیں جن پر کوئی بھی انگلی نہ اٹھائے، عوام نے ہمیں پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے، الیکشن 2023 میں ہی ہونگے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کو مضبوط بنا رہے ہیں، ہم سب کو ملکر پاکستان کو مزید مضبوط اور خوشحال بنانا ہے۔