Jun 08, 2021 03:43 pm
views : 215
Location : Domestic Place
Karachi- CM Sindh demands 25% share in development works
کراچی، وفاق نے پنجاب کیلئے سندھ سے زیادہ ترقیاتی فنڈ دیا، وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں ہمیں بھی ترقیاتی کاموں کیلئے پچیس فیصد حصہ دیں
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہے ہمارا روڈ نیٹ ورک بہتر ہو، روڈ نیٹ ورک بہتر ہونے سے معیشت میں بہتری آتی ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ترقیاتی کاموں پر خوشی ہے، وفاق کو اب خط لکھنا چھوڑ دیا، آخری خط میں لکھا تھا شاید میں بہرے لوگوں سے بات کر رہا ہوں، زخموں پر نمک چھڑکنا کوئی وفاقی حکومت سے سیکھے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ترقیاتی کاموں میں پچیس فیصد حصے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی صرف دو سکیمیں تھیں، پنجاب کیلئے سندھ سے زیادہ فنڈز رکھے گئے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق نے پنجاب کیلئے سندھ سے زیادہ ترقیاتی فنڈ دیا، ہمیں بھی ترقیاتی کاموں کیلئے پچیس فیصد حصہ دیں، این ایچ اے میں ہمارے لیے کوئی نیا منصوبہ نہیں رکھا گیا۔