Jun 08, 2021 04:24 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Karachi- Budget priorities need to change, says journalist Community
کراچی،مالی سال دو ہزار بیس اکیس کے بجٹ سے عوام کو کیا ملے گا، صحافی برادری کا کہنا ہے بجٹ کی ترجیحات میں تبدیلی کی ضرورت ہے
وفاقی بجٹ کی آمد آمد ہے اور عوام نے مالی سال دو ہزار بیس اکیس کے بجٹ سے امیدیں وابستہ کرلی ہیں۔ حکومت کی جانب دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ بجٹ عوام دوست ہوگا تاہم وفاق اور صوبوں کے مابین اس حوالے سے تنازعات موجود ہیں۔
بجٹ کے حوالے سے معروف صحافی ڈاکٹر توصیف احمد خان کا کہنا تھا کہ بجٹ کا بیشتر حصہ دفاع اور غیرپیداواری عمل پر خرچ ہوجاتا ہے، یقینا موجودہ بجٹ سے بھی عوام کو کوئی بڑا ریلیف ملنے کی توقع نہیں ہے تاہم بجٹ کی ترجیحات تبدیل ہونی چاہئے، بنیادی مسائل کے حل کیلئے بجٹ میں رقم مختص ہونی چاہئے کیونکہ بجٹ آئی ایم ایف کی منظوری سے بنتا ہے۔
ایک اور صحافی اکرم بلوچ کا کہنا تھا کہ جب بھی بجٹ پیش ہوتا ہے اسے اپوزیشن جماعتیں رد کرتی ہیں اور اس کی پہلے سے ہی تیاریاں کرلی جاتی ہیں جبکہ حکومت پہلے سے لوگوں میں ذہنوں میں ڈال دیتی ہے کہ بجٹ عوام دوست ہوگا، گزشتہ دو برسوں کے بجٹ سے عوام کو ریلیف نہیں مل سکا ہے، وفاقی حکومت کا دعویٰ ہے جی ڈی پی چار فیصد پر آگیا۔
ایک اور صحافی محمد فاروق احمد کا کہنا تھا کہ بجٹ سے کوئی ریلیف کی توقع نہیں کی جاسکتی کیونکہ عوام کو آخر میں مہنگائی ملتی ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے اس پر قابو نہیں پایا جارہا۔ عوام دل کی تسلی کیلئے امید کرلیتے ہیں مگر بدقسمتی سے کوئی ریلیف نہیں ملتا۔