Jun 08, 2021 04:30 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Islamabad- PM stresses on need of combating Islamophobia in western countries
اسلام آباد، کینیڈا میں مسلمان پاکستانی نژاد کینیڈین خاندان کے قتل کا سن کر بہت افسوس ہوا، وزیر اعظم کہتے ہیں پاکستانی خاندان کا قتل مغربی ممالک میں بڑھتے اسلامو فوبیا کی مثال ہے
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کے ذریعہ اسلاموفوبیا کا مجموعی طور پر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستانی خاندان کا قتل مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی مثال ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے قتل کیے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں مسلمان پاکستانی نژاد کینیڈین خاندان کے قتل کا سن کر بہت افسوس ہوا، دہشت گردی کی یہ قابل مذمت حرکت مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی مثال ہے،
خیال رہے کہ کینیڈا کی ریاست اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک بیس سالہ نوجوان نیتھینیل ویلٹمین نے مسلمان خاندان پر ٹرک چڑھا دیا جس کے نتیجے میں اس خاندان کے چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک 9 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔