Jun 09, 2021 04:40 pm
views : 224
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,118 coronavirus cases, 77 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی ہونے لگی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار ایک سو اٹھارہ نئے مریضوں کا اضافہ ہوگیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار ایک سو اٹھارہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 43 ہزار 31، سندھ میں 3 لاکھ 25 ہزار 110، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 928، بلوچستان میں 25 ہزار 961، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 664، اسلام آباد میں 81 ہزار 871 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 566 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 36 لاکھ 63 ہزار 666 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 900 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 69 ہزار 691 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 24 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 77 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 453 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 397، سندھ میں 5 ہزار 164، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 170، اسلام آباد میں 766، بلوچستان میں 291، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 558 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔