Jun 09, 2021 04:45 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Islamabad- Imran Khan is the real chairman of NAB, says Maryam Nawaz
اسلام آباد، عمران خان اصل چیئرمین نیب ہیں، مریم نواز کہتی ہیں احتساب اب ان کا بھی ہوگا جو آلہ کار بنے ہوئے ہیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اصل چیئرمین نیب عمران خان ہیں، ایک کو ہٹا دیں ایک کو لگا دیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی اتنی بڑی گواہی آئی ہے، آزادانہ انکوائری ہونی چاہیے، یہ ایک جج کا معاملہ نہیں عدلیہ کو سمجھنا چاہیے، کل وہ سب جج کٹہرے میں کھڑے ہوں گے جو آج کیس سن رہے ہیں، عدلیہ کو ایسے اقدامات کرنے چاہئے کہ کسی بھی جج سے کوئی غلط فیصلہ نہ لے سکے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں اس میں شامل تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں، اور سب کا وہی مؤقف ہے جو نواز شریف کا ہے، ہاں پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں شامل نہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ اصل میں چیئرمین نیب تو عمران خان ہیں، وہ جو کو چاہیں عہدے سے ہٹا دیں، اور جس کو چاہیں لگا دیں، جو بھی عمران خان کا آلہ کار بنا ہوا ہے جس طرح چیئرمین نیب ہیں تو یہ ان کو بھگتنا پڑے گا، احتساب اس کا بھی ہو گا جو آلہ کار بنے گا۔