Jun 09, 2021 04:48 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Islamabad- Meteorological Department has forecast rains in different parts of the country
اسلام آباد، موسم کا حال بتانے والوں نے ابر رحمت کی نوید سنادی، محکمہ موسمات کا کہنا ہے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہوگی، گرمی کے ستائے عوام کو چند روز کیلئے ٹھنڈی ہوائیں نصیب ہونگی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جون کے پہلے نصف میں سندھ، بلوچستان و پنجاب کے میدانی علاقوں میں ایک یا دو بار ہیٹ ویوچلنے کا خدشہ ہے موسم کا حال بتانے والوں نے جمعرات سے ملک کے اکثر علاقوں میں ابر رحمت برسنے کی نوید بھی سنائی ہے۔
جمعرات کی رات سے اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، سیالکوٹ، گجرنوالہ سمیت بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر و گلگت بلتستان میں ہفتہ و اتوار کو بارش جم کر برسے گی، ابر رحمت برسنے سے نہ صرف درجہ حرارت میں کمی ہوگی بلکہ موسم خوشگوار ہوگا اور گرمی کے ستائے عوام کو چند روز کیلئے ٹھنڈی ہوائیں نصیب ہوں گے۔ بارشوں کا سلسلہ پیر کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر ظہیر بابر کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات سے پیر کی صبح تک اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، سیالکوٹ، گجرنوالہ سمیت بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر و گلگت بلتستان میں بارشوں کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں ماہ ملک میں معمول کی بارش ہونے جبکہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔جون کے پہلے نصف کے مقابلے میں دوسرے نصف کے دوران زیادہ بارشیں ہوں گی۔ جون کے دوسرے و تیسرے ہفتوں کے دوران بارش کے 2سے 3 اسپیل ہونے کا امکان ہے۔ جون کے پہلے نصف میں سندھ، بلوچستان و پنجاب کے میدانی علاقوں میں ایک یا دو بار ہیٹ ویوچلنے کی توقع ہے جبکہ درجہ حرارت میں اضافہ سے شمالی علاقہ جات میں برف کے پگھلاؤ میں تیزی آئیگی۔
آئندہ ایک دو روز کے اندر ہونے والی بارشوں سے جہاں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی وہیں گرمی کے ستائے عوام کو چند روز کیلئے ٹھنڈی ہواؤں میں سکھ کا سانس لے سکیں گے۔