Jun 09, 2021 04:50 pm
views : 234
Location : Domestic Place
Karachi, shortfall reached 4,000 MW
کراچی، شارٹ فال چار ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا، شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے،شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پانچ سے سات گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آٹھ سے دس گھنٹے تک جاپہنچا
ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھ گیا۔ شدید گرمی کے ساتھ ہی شارٹ فال چار ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
لاہور، کراچی سمیت کئی شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے ہری بلبلا اٹھے۔
ملک میں بجلی کی طلب 23 ہزار 174 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیدوار 22 ہزار 600 میگاواٹ ہے۔ شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 5 سے7 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانہ 8 سے 10 تک پہنچ گیا۔
تربیلا میں پانی کے کم اخراج کے باعث 3 ہزارمیگا واٹ بجلی پیدا نہیں کی جا رہی۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں پانی اخراج میں اضافے سے بجلی پیداوار بڑھ جائے گی، ملک میں سسٹم کی حفاظت کیلئے عارضی لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔