Jun 09, 2021 04:51 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Karachi- different Parties Allience (SAGEGA) Sit-in beside KPC for demands approval
کراچی،چھبیس مختلف تنظیموں کے اتحاد سگیگا نے کراچی پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دیدیا ، دھرنے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے
چھبیس مختلف تنظیموں کے اتحاد سگیگا کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دیدیا گیا۔ دھرنے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہے۔
دھرنے کے شرکاء اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ نعرے بازی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے تمام ملازمین کو مستقل کیا جائے، سن کوٹہ بحال کیا جائے، دیگر صوبوں کی طرح یوٹیلیٹی اور ٹیچنگ الاؤنس دیئے جائیں۔
دھرنے میں شامل سگیگا کے جنرل سیکریٹری تصور علی کا کہنا تھا کہ
مظاہرن کا کہنا تھا کہ حکومت چاہے لاٹھی چارج کرے یا پھر کوئی اور جبر ہم اپنے مطالبات سے پیھچے نہیں ہٹیں گے۔
دھرنے میں شامل خاتون ٹیچر صائمہ فاروقی کا کہنا تھا کہ
دھرنا مظاہرین نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔