Jun 09, 2021 08:37 pm
views : 224
Location : Domestic Place
Mardan: Two policemen on security guard martyred in firing on polio team
پشاور،
مردان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں حفاظت پر مامور دو پولیس
اہلکار شہید ہوگئے،شہید پولیس اہلکاروں میں سید رضا علی شاہ اور شاکر شامل
ہیں
پلوڈھیری میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
تفصیلات
کے مطابق مردان کے علاقے پلوڈھیری میں پولیو کی ٹیم پر نامعلوم افراد نے
فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید
ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد 125 سی سی موٹر سائیکل
پر سوار تھے، اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی
ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، لاشوں کو مردان اسپتال
منتقل کردیا گیا ہے، شہید پولیس اہلکاروں میں سید رضا علی شاہ اور شاکر
شامل ہیں۔ جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا
ہے۔