Jun 10, 2021 04:44 pm
views : 229
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,303 coronavirus cases, 76 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا کے وار میں کمی آنے لگی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چہتر افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک ہی روز میں مزید ایک ہزار تین سو تین نئے مریض سامنے آگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار تین سو تین نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 43 ہزار 252، سندھ میں 3 لاکھ 25 ہزار 738، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 35 ہزار 162، بلوچستان میں 26 ہزار 52، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 674، اسلام آباد میں 81 ہزار 933 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 623 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 37 لاکھ 5 ہزار 490 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 824 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 71 ہزار 669 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 967 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 76 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 529 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 436، سندھ میں 5 ہزار 183، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 185، اسلام آباد میں 768، بلوچستان میں 291، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 559 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔