Jun 10, 2021 04:50 pm
views : 219
Location : Domestic Place
Islamabad- Government needs to work on economic growth instead of stabilization, Finance Minister
اسلام آباد، وفاقی وزیر خزانہ نے اکنامک سروے جاری کر دیا، شوکت ترین کہتے ہیں حکومتی پالیسیوں سے معیشت مستحکم ہوئی،دنیا نے وزیراعظم کی کوویڈ پا لیسی کو سراہا
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث معیشت مستحکم ہوئی، بیشتر اہداف حاصل کرلئے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ایک بلین ڈالر سے زائد آچکے، گیس بجلی، تعمیراتی اور زرعی شعبے میں مراعات دیں، مہنگائی کو روکنے کی کرکوشش کر رہے ہیں، دنیا نے وزیراعظم کی کوویڈ پا لیسی کو سراہا۔
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسلام آباد میں اقتصادی سروے جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے 2 کروڑ افراد بے روزگار ہوگئے، بروقت اقدامات نہ کرتے تو کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہوسکتی تھی، حکومت نے تعمیراتی اور زرعی شعبے کو مراعات دیں، حکومت کی پالیسیوں کے باعث معیشت مستحکم ہوئی، تعمیراتی شعبے کیلئے وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے مراعات لیں۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا، امید ہے ترسیلات زر 29 بلین ڈالر ہو جائیں گی، ترسیلات زر بڑھنا اوورسیز پاکستانیوں کا وزیراعظم پر اعتماد ہے، ترسیلات زر کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس چل رہا ہے، زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر کیساتھ 4 سال کی بلند ترین سطح پر ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر کی ٹیکس کلیکشن بہتر جا رہی ہے، زرعی شعبے میں 2.7 فیصد ترقی ہوئی، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بھی ایک بلین ڈالر سے زائد آچکے، کروڈ آئل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود عوام کو ریلیف دیا، قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئےانتظامی انفراسٹرکچر ٹھیک کرنا پڑے گا، گزشتہ سال کے مقابلے میں غیر ملکی قرض 700 ارب روپے کم ہے، کامیاب جوان پروگرام سے 9 ہزار افراد مستفید ہوچکے، خسارے میں چلنے والے اداروں پر بڑے وسائل خرچ ہو رہے ہیں۔