Jun 10, 2021 04:51 pm
views : 231
Location : Domestic Place
Lahore- Firdous Ashiq Awan slapped Qadir Mandokhel in the face
لاہور، فردوس عاشق اعوان نے قادر مندوخیل کے منہ پر طمانچہ دے مارا، ٹاک شو میں دونوں ایک دوسرے پر الزامات عائد کرتے رہے
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل کے مابین نجی چینل کے ٹاک شو میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد فردوس عاشق اعوان آپے سے باہر ہوگئیں اور انہوں نے قادر خان مندوخیل کو تھپڑ رسید کردیا۔
جس کے بعد تھپڑ کا ویڈیو کلب تیزی سے وائرل ہوگیا اور اس پر سیاسی حلقوں میں بحث چھڑ گئی۔
واقعے کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مندوخیل سے بحث کا صرف ایک رخ دکھا جارہا ہے۔قادر مندوخیل نے غلیظ زبان استعمال کی تھی جسے ویڈیو کاحصہ نہ بناکریک طرفہ پروپیگنڈا کیاجارہاہے۔
فردوس عاشق نے دعویٰ کیا کہ مندوخیل نے نہ صرف انہیں بلکہ ان کے والد کو گالیاں دی تھیں، ایسے بدتہذیب سیاست اور معاشرے کے چہرے پر بدنما دھبے ہیں، قادر مندوخیل کے رویے اور عمل کے خلاف جلد قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
فردوس عاشق نے نجی چینل سے درخواست کی کہ معاملے کی مکمل ویڈیو سامنےلائے۔
دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کی رہنماء حنا پرویز بٹ نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی عورت کو مرد پر ہاتھ اٹھانے کی اجازت نہیں ہے۔